Ilyassawalgar

Tuesday 29 September 2020

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملسم لیگ ن کے اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات کرنے والوں میں شیخوپورہ سے جلیل شرقپوری اور چودھری اشرف علی انصاری جب کہ نارووال سے ن لیگی رکن صوبائی اسمبلی محمد غیاث الدین شامل ہیں۔

خانیوال سے منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی محمد فیصل خان نیازی اور چودھری اشرف انصاری کے بھائی چودھری محمد یونس نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے۔

جب کہ اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اراکین اسمبلی کو مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، اراکین اسمبلی کے جائز مسائل فوری حل کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اراکین پنجاب اسمبلی میرے دست و بازو ہیں، انہیں عزت و احترام دیں گے، نئے پاکستان میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کی کوئی گنجائش نہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تنقید کی پرواہ کیے بغیر عوامی خدمت کے سفر کومزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

ن لیگی اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کے دوران کہا کہ آپ کی قیادت اور پالیسیوں پر پورا اعتماد ہے۔

ایم پی ایز کا کہنا تھا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، عوام کی خدمت کے سفر میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2EN1Umc

No comments:

Post a Comment