Ilyassawalgar

Sunday 27 September 2020

اپوزیشن جماعتوں کا پہلا جلسہ کب اور کہاں؟ تفصیلات سامنے آ گئی

اپوزیشن جماعتوں نے 7 اکتوبر کو پہلا جلسہ کوئٹہ میں رکھنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے 7 اکتوبر کو پہلا جلسہ کوئٹہ میں رکھنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو 7 اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسے کی تجویز دے دی ہے، ان کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر کو شہدائے تحریک جمہوریت بحالی کا دن ہے، ہم ہر سال 7 اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسہ کرتے ہیں۔

دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ جلسے کی تاریخ اور مقام کا اعلان سب کو اعتماد میں لے کر کیاجائے گا، 7 اکتوبر پر تمام جماعتیں متفق ہوئیں تو پہلا جلسہ کوئٹہ میں ہی ہوگا۔

یاد رہے کہ اپوزیشن نے کراچی، کوئٹہ، پشاور، لاہور میں جلسوں کا اعلان کر رکھا ہے۔

چند دن قبل اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں مختلف امور پر 3 کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، ان میں سے ایک کمیٹی اپوزیشن کے متفقہ لائحہ عمل، جلسے اور احتجاج پر بھی ہے۔

20 ستمبر کو اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس نے وزیر اعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کر دیا تھا، اپوزیشن کا کہنا تھا کہ ملک میں شفاف، آزادانہ اور غیر جانب دارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔

اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس نے ملک گیر احتجاج کا بھی اعلان کیا تھا، کل جماعتی کانفرنس میں پاکستان جمہوری تحریک کی تشکیل عمل میں لائی گئی، ایکشن پلان میں مناسب وقت پر اجتماعی استعفوں کا آپشن بھی شامل کیا گیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30cVJPC

No comments:

Post a Comment