آسٹریلیا نے میزبان ٹیم انگلینڈ کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔میچ کے آغاز میں ابتدائی دو گیندوں پر انگلش ٹیم کے دو کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
انگلش ٹیم کی جانب سے جونی بیئر اسٹو نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 112 رنز بنائے جبکہ بلنگز نے 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 57 رنز اسکور کیے۔کرس ووکس نے بھی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 53 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مہمان ٹیم آسٹریلیا کا آغاز بھی اچھا نہیں رہا صرف 73 رنز پر ان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی جس کے بعد ایلکس کیری اور گلین میکسویل نے 212 رنز کی شراکت قائم کی۔
گلین میکسویل نے 7 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 108 رنز بنائے جبکہ ایلکس کیری نے 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی بدولت 106 رنز اسکور کیے۔
میچ کے آخری اوور میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے 10 رنز درکار تھے۔مچل اسٹارک نے آخری اوور کی پہلی گیند پر چھکا مار کر ٹیم کو جیت کے قریب کر دیا اور دو گیندوں بعد ہی چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3hFmIcG
No comments:
Post a Comment