Ilyassawalgar

Saturday, 26 September 2020

ادویات کی قیمتوں میں 262 فیصد اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا، درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی، جس میں وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں 262 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جو غیر قانونی ہے، عوام پہلے مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان ہے، عدالت ادویات کی قیمتوں میں اضافی کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی کابینہ نے جان بچانے والی ادویہ سمیت دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی۔ وزارت صحت کے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ جن ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے ان میں ہائی بلڈ پریشر، کینسر، امراض قلب کی ادویات و اینٹی ریبیز ویکسین شامل ہیں۔

ڈرگ پالیسی 2018 میں ان ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/333KDhD

No comments:

Post a Comment