Ilyassawalgar

Friday, 18 September 2020

گلگت بلتستان میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے 10 اسکولز بنانے کا اعلان، فواد چوہدری کا بیان جاری

فواد چوہدری

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے 10 اسکولز بنائیں گے

اسکردو میں جدید جیمز اینڈ منرلز کٹنگ لیبارٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان معدنیات سے مالا مال ہے۔ یہاں کی معدنیات پوری دنیا میں مشہور ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو چند ہفتوں اور مہینوں بعد پے در پے بڑی خوش خبریاں ملیں گی۔ گلگت بلتستان میں فور جی سروس کو متحرک کرنا ضروری ہے۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے مزید کہا کہ روزگار کی فراہمی کے لیے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شب کو فروغ دینا ہو گا۔ آج پاکستان کورونا سے نمٹنےکےلیے اشیا دیگر ممالک کو فروخت کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کے ساتھ اُن کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسکردو میں جدید جیمز اینڈ منرلز کٹنگ لیبارٹری کا افتتاح بھی کردیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا تھا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں عوام کی حفاظت کیلئے این ڈی ایم اے کو فعال کرے۔

گلگت بلتستان میں بارشوں کے بعد کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں امدادی محکموں کو بھی فعال بنائے۔

انہوں نے کہا تھا کہ گلگت بلتستان میں تیزبارش کے بعد فصلیں اور باغات تباہ ہو گئے ہیں جب کہ سیاحوں اور مقامی افراد کےجانی ومالی نقصان پر گہری تشویش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بارشوں سے دیامیر اور دیگراضلاع میں فصلیں اور باغات بھی بہہ گئے، وفاقی حکومت شہریوں کی مدد کیلئےدستیاب وسائل بروئےکار لائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/35Juj7L

No comments:

Post a Comment