Ilyassawalgar

Friday, 18 September 2020

سابق ڈی جی ایکسائز اشرف گوندل 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

نیب

احتساب عدالت نے شراب لائسنس کیس میں سابق ڈی جی ایکسائز اشرف گوندل کو 10روزہ جسمانی ریمانڈپرنیب کےحوالےکردیا اور ملزم کو دوبارہ 28 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق شراب لائسنس کیس میں سابق ڈی جی ایکسائز اشرف گوندل کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، وکیل نیب نے استدعا کی ملزم کا 15روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے، ملزم نے قواعد و ضوابط سے ہٹ کر لائسنس جاری کیا، لائسنس اجراکے حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنی ہیں۔

وکیل ملزم کا کہنا تھا کہ مؤکل دل کے مرض میں مبتلا،2019 میں ریٹائر ہوا ،اس شرط پر لائسنس جاری کیاکہ ہوٹل مکمل ہونےپر ہی کارآمد ہو گا، 3 مرتبہ لائسنس جاری کرنے کی سمری وزیر اعلیٰ کوبھجوائیں۔

جس پر وکیل نیب نے کہا کہ 2ماہ کی بجائے15روزمیں لائسنس جاری کیا گیا، ہوٹل بنانہیں اوراس کامعیارطےنہیں ہوا، دلائل کے بعد عدالت نے اشرف گوندل کو 10روزہ جسمانی ریمانڈپرنیب کے حوالے کرتے ہوئے ملزم کو دوبارہ 28 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

گزشتہ روز نیب نے سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کو گرفتار کیا تھا، اکرم اشرف گوندل پرنجی ہوٹل کولائسنس غیرقانونی دینےکاالزام ہے، نیب کا کہنا تھا کہ اکرم اشرف گوندل نےشراب لائسنس کےاجراکیلئےقانون کونظراندازکیا ، نجی ہوٹل کوپہلےایل2کیٹیگری لائسنس کےاجرامیں اہم کردار ادا کیا، غیر قانونی لائسنس اجرا کے لئے خلاف ضابطہ این او سی جاری کیاگیا، کیس میں نیب طلبی پروزیراعلیٰ اورپرنسپل سیکریٹری بھی پیش ہوچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ اشرف گوندل نےکیس میں گواہ بننےکیلئےنیب میں درخواست دی، دستاویزات میں اجازت نامےپراکرم گوندل کےدستخط موجود ہیں، تاہم وزیراعلیٰ،سابق پرنسپل سیکرٖٹری کےدستخط کسی دستاویزپرنہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33DINn1

No comments:

Post a Comment