Ilyassawalgar

Friday, 14 August 2020

متحدہ عرب عمارات میں سفارت خانہ بند کرنے کا فیصلہ، فلسطینی حکومت نے اہم اعلان کر دیا

آپ کے دوست ہی آپ کو سر بازار نہ بیچ دیں
فلسطین نے متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم ہونے کے بعد امارات سے اپنا سفیر احتجاجاً واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے پر اپنے ردعمل میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الاقصیٰ، مقبوضہ بیت المقدس اور فلسطینی کاز کو دھوکا دیا گیا۔

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے رام اللہ سے جاری بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات حقیر معاہدے سے فوری پیچھے ہٹے۔

اتھارٹی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امارات کو حق نہیں پہنچتا کہ فلسطینی عوام کی طرف سے بات کرے، کسی کو فلسطینیوں کے امور میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔

فلسطینی اتھارٹی نے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بلا کر ڈیل یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کو مسترد کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اتھارٹی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امارات کا اقدام عرب امن آغاز اور عرب سربراہ اجلاسوں کی قراردادوں کی تباہی ہے، عرب ممالک امریکی دباؤ میں نہ آئیں۔

دوسری جانب امارات، اسرائیل سفارتی تعلقات کی بحالی پر فلسطینی رہنما حنان اشراوی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ دعا ہے آپ کو اپنا ملک چوری ہونے کی اذیت نہ سہنا پڑے، دعا ہےکہ آپ کو زیر قبضہ حراست میں جینے کا دکھ نہ برداشت کرنا پڑے۔

حنان اشراوی نے مزید کہا کہ دعا ہے آپ کو اپنے گھر ڈھائے جانے کا منظر نہ دیکھنا پڑے، دعا ہے آپ کو اپنےعزیزوں کو قتل ہوتا نہ دیکھنا پڑے۔

فلسطینی رہنما نے یہ بھی کہا دعا ہے آپ کے دوست ہی آپ کو سر بازار نہ بیچ دیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30VgyQx

No comments:

Post a Comment