Ilyassawalgar

Thursday, 13 August 2020

یو اے ای حکام نے بیرون ملک مقیم تارکین کی واپسی سے متعلق اہم شرط ختم کردی، خوشخبری جانئے

یو اے ای حکام نے بیرون ملک مقیم تارکین کی واپسی سے متعلق اہم شرط ختم کردی ہے
متحدہ عرب امارات نے بیرون ملک مقیم تارکین کی واپسی کے لیے اجازت نامے کی شرط ختم کردی ہے، امارات نے کہا ہے کہ آئندہ بیرون ملک موجود مقیم غیرملکی اجازت نامہ حاصل کیے بغیر واپس آسکتے ہیں۔

واپسی کے لیے اجازت نامے کے لیے درخواست پیش کرنا ضروری نہیں۔ یہ سہولت امارات کی تمام ریاستوں کے لیے ہوگی۔ الامارات الیوم کے مطابق اماراتی محکمہ شہریت و قومیت نے بدھ کو بتایا کہ واپسی کے اجازت نامے کی شرط اعلی قیادت کےحکم پر منسوخ کردی گئی۔

بدھ 12 اگست 2020سے عمل درآمد شروع کردیا گیا۔ یہ سہولت ایسے وقت میں دی گئی ہے جبکہ تعلیمی اداروں کی موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے والی ہیں۔

ملک میں مختلف تجارتی سرگرمیاں بحال ہوچکی ہیں جبکہ سماجی اور خدمات پیش کرنے والے ادارے کھولے جارہے ہیں، محکمہ شہریت و قومیت نے باہر سے امارات واپس آنے والےغیرملکیوں کے لیے 7 اقدامات ضروری قرار دیے ہیں ۔

شناختی معلومات، پاسپورٹ اور شہریت سے متعلق معلومات uaeentry.ica.gov.ae محکمہ کی جانب سے جو اقدامات ضروری قرار دیئے گئے ہیں ان میں اپ ڈیٹ کرانا۔

رجسٹرڈ لیباریٹری سے کورونا ٹیسٹ کرانا اور سفر سے96 گھنٹے قبل ٹیسٹ کا رزلٹ حاصل کرنا۔

اس کے علاوہ واپسی کا ٹکٹ بک کرانا، وائرس سے پاک سرٹیفکیٹ فضائی کمپنی کو پیش کرنا۔ امارات پہنچنے پر لیباریٹری ٹیسٹ کرانا۔ ہاؤس آئسولیشن ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا۔ مقررہ ایام کے دوران ہاؤس آئسولیشن میں رہنا۔

اماراتی محکمے نے مقیم غیرملکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور شہریت سے متعلق کوائف لنکuaeentry.ica.gov.aeپر اپ ڈیٹ کرالیں۔

اماراتی محکمے نے بیان میں مزید کہا کہ جو لوگ واپسی کا اجازت نامہ حاصل کیے ہوئے ہیں ان کے لیے نجی کوائف اپ ڈیٹ کرانا ضروری نہیں ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3kCeswG

No comments:

Post a Comment