Ilyassawalgar

Monday 24 August 2020

ملکی معیشت کمزور کرنے کے پیچھے ہے کس کا ہاتھ؟ امریکی صدر نے عوام کو سب کچھ بتادیا

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملکی معیشت کمزور کرنے کے لیے ڈیموکریٹ گورنرز لاک ڈاؤن چاہتے ہیں لیکن فکر نہ کریں، چار نومبر کے بعد سب کچھ کھول دوں گا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن پارٹی کے چار روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ملکی تاریخ کے اہم ترین انتخابات نومبر میں ہوں گے اور ان میں دھاندلی ہو سکتی ہے۔

ری پبلکن پارٹی کے چار روزہ کنونشن میں امریکی صدر کو دوبارہ باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار نامزد کیا جائے گا۔

صدرٹرمپ نے کہا کہ مخالفین دھاندلی کی ہی صورت میں ہم سے انتخاب جیت سکتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم انتخاب 2020 جیتنے جا رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹ پوسٹ آفس اسکینڈل کے ذریعے دھاندلی کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سارا الزام پوسٹ آفس پر لگائیں گے لہذا سب کو محتاط رہنا ہوگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مخالفین نے پہلے میری کمپین پر جاسوسی کی لیکن انہیں ملا کچھ نہیں تھا۔ انہوں نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں محتاط رہنا ہو گا اور ہمیں ہر کسی پر نظر رکھنی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ آئندہ صدارتی انتخابات ہماری ملکی تاریخ کے اہم ترین انتخابات ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32qgXtN

No comments:

Post a Comment