Ilyassawalgar

Saturday 15 August 2020

بلیو اکانومی پالیسی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا، روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے: وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلیو اکانومی پالیسی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے بلیو اکانومی پالیسی بنانے پر وزارت بحری امور کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بلیو اکانومی پالیسی شپنگ کے شعبے کو بحال کرے گی جبکہ اس پالیسی سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بحری شعبے میں پاکستان کی استعداد کو پورا کیا جائے گا۔

گزشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ ہم نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا وعدہ پورا کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سفری مشکلات کے باوجود بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لائے ہیں اور اب تک 2 لاکھ 50 ہزار بیرون ملک پھنسے پاکستانی اور ورکرز کو واپس لا چکے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31SUfdA

No comments:

Post a Comment