Ilyassawalgar

Friday 21 August 2020

تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، آغاز پر ہی چوکا دے مارا

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے
تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ دوسرا ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کو ہی تیسرے ٹیسٹ میں برقرار رکھا گیا ہے جب کہ انگلش ٹیم میں فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی دوبارہ واپسی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aIz0PD

No comments:

Post a Comment