چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور چینی سفیریاﺅ جنگ نے میڈیا سے گفتگو کی ،چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہاکہ پاکستانی عوام اورچین حکومت کے تعاون پر شکرگزار ہیں۔
پاکستان اورچین کی دوستی کے نئے معنی کاپتہ چلا ہے،انہوں نے کہاکہ چینی طیارہ کورونا سے بچاﺅ کیلئے سامان لے کر پہنچا ہے ،جب بھی سامان کی کمی کاسامنا ہواچین کے سفیر نے تعاون کیا،مشکل وقت میں ساتھ دینے پر چینی حکومت اورعوام کا شکر گزار ہوں۔
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کاکہنا ہے کہ اللہ نے پاکستان کو کورونا سے نجات دے دی ،کورونا مکمل ختم نہیں ہوا، سماجی فاصلہ رکھیں اور ماسک کااستعمال کریں ،31 اگست تک مزید طبی سامان چین سے پاکستان پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں مون سون کاسلسلہ شروع ہے ،سپریم کورٹ نے کراچی سے متعلق این ڈی ایم اے کو حکم جاری کیا،این ڈی ایم اے، حکومت اور ادارے اپنی عوام کو مایوس نہیں کریں گے ،انہوں نے کہاکہ کورونا سے نمٹنا چیلنج ہے۔
عالمی اداروں نے کورونا کیخلاف پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔ چینی سفیریاﺅ جنگ نے کہاکہ کورونا صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے چیلنج ہے۔
پاکستان پہلا ملک تھا جس نے کورونا کے خلاف چین کی مدد کی ،عوام کی یکجہتی اور حکومتی اقدامات سے کورونا پر قابو پایاگیا،چینی حکومت اور عوام پاکستان کی مدد پر فخر محسوس کرتے ہیں ۔
چینی سفیر نے کہاکہ کورونا کے خلاف پاکستان کی مدد ہمارافرض ہے ،چین کو سب سے پہلے کورونا کے چیلنج کاسامنا کرنا پڑا ،وزیراعظم عمران خان نے مشکل گھڑی میں مدد کی ،انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم میں کسی بھی مشکل سے نمٹنے کی صلاحیت ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان مزید مضبوط ہوگا۔ چینی سفیر نے کہاکہ چین پاکستان کا قریبی دوست اور اتحادی ہے،وزیراعظم عمران خان نے مشکل گھڑی میں معاونت کی ،وزیراعظم کی کاوشوں کی بدولت پاکستان عظیم ملک بنے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aiA4JR
No comments:
Post a Comment