Ilyassawalgar

Monday 17 August 2020

غیرحاضر رہنے والے افسران اور عملے کے خلاف انکوائری، وزیرتعلیم بلوچستان کا حکم جاری

وزیرتعلیم بلوچستان یار محمد رند
وزیرتعلیم بلوچستان یار محمد رند نے متعلقہ دفاتر میں غیرحاضر رہنے والے افسران اور عملے کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

وزیرتعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے محکمہ تعلیم کے دفاتر کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر ایجوکیشن ڈائریکٹریٹ کے دفتر میں 90 فیصد افسران اور عملہ ڈیوٹیوں سے غیر حاضر پائے گئے۔

دورے پر ڈائریکٹر کالجز، ڈائریکٹراسکولز، 4 ڈپٹی ڈائریکٹر اور 4 ایڈیشنل ڈائریکٹرز بھی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے۔

اس موقع پر یار محمد رند کا کہنا تھا کہ بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے دفتر میں بھی عملہ موجود نہیں، بلوچستان میں تعلیمی نظام تباہی کا دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

صوبائی وزیرتعلیم نے کہا کہ ایجوکیشن ڈائریکٹریٹ کی حالت دیکھ کر افسوس ہوا، غیرحاضر افسران اور دیگر عملے کے انکوائریاں کی جائے گی، بے ضابطگیوں اور کرپشن میں ملوث عملے کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ دفاتر کے دیگر افسران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Fw8dum

No comments:

Post a Comment