Ilyassawalgar

Tuesday 18 August 2020

گرم موسم میں ٹھنڈی خبر؛ تیز ہوائیں اور سخت بارش، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج خیبرپختونخوا، بالائی/وسطی پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رات بارہ بجے سے صبح تک جاری رہنے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی جس سے درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کراچی کے بیشتر علاقوں میں بھی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں آج موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہرکیا ہے۔ صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان۔

صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا اور ہوا کی رفتار12کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ پنجاب کی تحصیل پھالیہ میں بھی آج صبح بارش ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

محکمہ موسمیا نے مری اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش۔ مری، کہوٹہ، کوٹلی ستیاں، گلیات، نتھیاگلی اور ایوبیہ میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم لسبیلہ، خضدار، بارکھان اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا لیکن دیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات، بونیر، پشاور، کوہاٹ، بنوں، کرم، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیر ستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aBb94p

No comments:

Post a Comment