وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بارش کے پانچویں اسپیل کے آغاز پر شہر قائد میں ہونے والی شدید بارش کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے، اس دوران انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی تکلیف بھول کر طنزیہ سوال کریں گے تو ویسا ہی جواب دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ مین روڈ کے ڈی اے چورنگی صاف ہوگیا ہے، گلیوں میں پانی موجود ہے 4 گھنٹے اداروں کو دئیے ہیں صاف کریں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کے 38 نالے ہیں 3 کی صفائی این ڈی ایم اے کررہی ہے، ہم نے نالوں کی صفائی کےلیے فنڈز دئیے ہیں، نالوں کی صفائی نہیں ہوئی تو کے ایم سی بھی ذمہ دار ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ نالے 4 دن پہلے صاف ہوئے اس کے باوجود چوک ہوئے، نالوں سے متعلق کچرے کی لفٹنگ کا بھی مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 3دن پہلے وفاقی وزیر نے طبل بجایا کہ انہوں نے کام کیا ہے، وفاقی وزیر نے ٹھیک کام کیا ہے تو نالے چوک کیوں ہوئے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم کراچی کے مسائل حل کرنے کےلیے کام کررہے ہیں، فنڈز کی کمی کی وجہ سے ورلڈ بینک سے مدد لی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32hL4mS
No comments:
Post a Comment