پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی اور پولیو مہم کی بحالی پر گفت و شنید ہوئی۔
General Qamar Javed Bajwa, #COAS & @BillGates, Co-Chair of The Bill & Melinda @gatesfoundation, spoke on telephone about Pakistan’s COVID-19 response and resumption of polio campaign. Mr Gates conveyed appreciation 4 Pakistan Army for supporting (1/4)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 15, 2020
اس موقع پر بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی انسداد پولیو مہم میں کوششیں قابل تعریف ہیں، پاک فوج نے ہر جگہ انسداد پولیو مہم کی رسائی یقینی بنائی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم قومی کاز ہے، پاکستان کو پولیو فری بنانے کی قومی کوشش کا حصہ ہیں۔ کامیاب مہم کا سہرا موبائل ٹیمز، صحت عامہ اور سیکیورٹی اداروں کے سر ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق گفتگو میں انسداد پولیو مہم کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی پر بھی بات ہوئی، بل گیٹس نے کورونا وائرس پر قابو پانے کی پاکستان کی کامیاب حکمت عملی کو بھی سراہا۔
...national #polio drive, ensuring proper reach and coverage. #COAS said it was a national cause and national effort for a polio free Pakistan. Credit goes to grassroots workers including mobile teams, Law Enforcement Agencies and healthcare representatives (2/4)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 15, 2020
بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کم وسائل کے باوجود کامیابی سے کورونا وائرس پر قابو پایا۔
آرمی چیف نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف کامیابی قومی حکمت عملی کے نتیجے میں ممکن ہوئی، این سی او سی کے ذریعے قومی حکمت عملی کا اطلاق یقینی بنایا گیا۔
بل گیٹس کا مزید کہنا تھا کہ گیٹس فاونڈیشن عالمی وباؤں کے خلاف تعاون جاری رکھے گی جبکہ پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان سے بھی تعاون جاری رہے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31SC1J3
No comments:
Post a Comment