Ilyassawalgar

Tuesday, 11 August 2020

وزیراعلیٰ پنجاب آج نیب دفتر میں ہوں گے پیش، کون سے اہم پارٹی رہنما ہونگے ساتھ؟

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج ذاتی حیثیت میں نیب آفس پیش ہوں گے، انہوں نے پارٹی رہنماؤں اور وزراء کو نیب آفس آنے سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار بغیر پروٹوکول نیب میں حاضری دیں گے، انہوں نے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شراب لائسنس کے اجرا کے بارے میں نیب کو دستاویزات پیش کریں گے اور تحریری بیان کے ساتھ سوالات کے جواب بھی دیں گے۔

ان کاکہنا ہے کہ دامن صاف ہے وہ اکیلے نیب آفس جائیں گے اور حقائق سامنے رکھیں گے۔

مزید جانیے: غیر قانونی اراضی کیس: شدید ہنگامہ آرائی کے بعد نیب میں مریم نواز کی پیشی منسوخ

یاد رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز کی نیب دفتر پیشی کے موقع پر پارٹی رہنما اور لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی نیب دفتر کے باہر جمع ہوئی تھی اور اس موقع پر پولیس اور ن لیگ کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہو گئی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2E00GD5

No comments:

Post a Comment