راولپنڈی میں پوسٹ گریجویٹ کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کسی مشکل میں پھنس بھی گیا تو بھی این آر او نہیں دے گا۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز شہبازشریف کو پھنسانے جارہی ہے، جو پتھر وہ اپنے ساتھ لائی تھی سب شہبازشریف کی سیاست کو پڑے ہیں۔
شیخ رشید کاکہنا تھا کہ جو ٹی وی پر بول رہا ہے سب کے نیب میں کیس ہیں، انہوں نے بتایا کہ حکومت نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے اور وطن واپس لانے کیلئے عدالت جائے گی۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ چائنا کے ساتھ ایم او یو سائن کرنے جارہے ہیں، چائنا 40 سال کی لیز مانگ رہا ہے، ہم 20 سال کی لیزدینا چاہتے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ عثمان بزدار رہیں گے ان کے ساتھ کچھ نہیں ہوگا جبکہ آج کی میٹنگ میں چینی امپورٹ کرنے کا فیصلہ ہوگا
شیخ رشید نے پی پی چیئرمین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بچہ ہے، ابھی کچا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم ایل ون بہت بڑا پروجیکٹ ہے۔
پوسٹ گریجویٹ کالج میں تقریب سے خطاب میں شیخ رشید احمد نے بتایا کہ 74 سال میں کینٹ کے علاقے میں یہ سویلین حکومت کا بنایا پہلا کالج ہے اور عمران خان کی حکومت کو کریڈٹ جاتا ہے کہ اس نے یہ کالج پنجاب حکومت کو منتقل کیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ یونیورسٹی بنانا بہت مشکل ہے، لاہور کے کئی چکر لگائے، تاہم راولپنڈی پنجاب کا پہلا شہر ہوگا جہاں 5 یونیورسٹیاں ہوں گی، ان کاکہنا تھا کہ پنڈی کسی وقت تعلیم میں پنجاب میں 27 ویں نمبر پرتھا اب پہلے نمبر پر ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3hhnzkv
No comments:
Post a Comment