Ilyassawalgar

Saturday 22 August 2020

ویب سیریز سامنے آتے ہی پاکستانی ’چڑیلز‘ کے چرچے

چڑیلزکے دنیا بھر میں چرچے
رواں ماہ 11 اگست کو ریلیز ہونے والی پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ کے اگرچہ بولڈ اور تھرلر ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں چرچے ہیں۔

تاہم اب پاکستانی ویب سیریز کی ٹیم پر ایک ٹوئٹر صارف نے ’چڑیلز‘ میں پیش کیے جانے والے ایک ’السٹریوشن‘ خاکے کو چوری کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ٹوئٹر صارف آمنہ طارق نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ ’چڑیلز‘ کے آغاز میں دکھائی دینے والا خاکہ دراصل ایک فرانسیسی آرٹسٹ کے بنائے گئے خاکے کی کاپی ہے۔

آمنہ طارق نے دعویٰ کیا کہ چڑیل ویب سیریز کے آغاز میں جس السٹریوشن یعنی خاکے یا تصویر کو دکھایا گیا ہے، وہ دراصل ایک فرانسیسی آرٹسٹ ملیکا فیورے کے خاکے کی کاپی ہے۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ فرانسیسی آرٹسٹ نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے اوپینین کے کے لیے ایک خاکہ بنایا تھا، جسے پاکستانی ویب سیریز ’چڑیلز‘ کی ٹیم نے کاپی کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3j6JaMV

No comments:

Post a Comment