Ilyassawalgar

Sunday 16 August 2020

ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی بڑی کارروائی، گردوں کی پیوند کرنے والا آپریشن تھیٹر سیل

پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی نے کارروائی کرکے پیوند کرنے والا آپریشن تھیٹر سیل کردیا ہے
پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی نے کارروائی کرکے پیوند کرنے والا آپریشن تھیٹر سیل کردیا۔

دنیا بھر میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری ایک بڑا کاروبار بن گیا ہے، اسی طرح پاکستان میں مفاد پرست لوگوں نے گرودوں کی پیوند کاری کو اپنا کاروبار بنوالیا ہے۔

پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی کارروائی کرکے کڈنی ٹرانسپلانٹ کرنے والا آپریشن تھیٹر ہی بند کردیا۔

ویجیلنس سیل کا کہنا تھا کہ کارروائی گردوں کی پیوند کاری کروانے والے افراد کی نشاندہی پر کی گئی ہے، گروہ کے ایجنٹوں نے اسلام آباد، راولپنڈی میں آپریشن تھیٹرز بنا رکھے تھے۔

ویجیلنس سیل کا کہنا تھا کہ انتہائی مطلوب گینگ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے اہم ٹاسک تھا، گرفتار ملزمان کروڑوں روپے گردوں کی پیوندکاری سے لوٹ چکے ہیں ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 2017 میں انسانی گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کرنے والے افراد کو گرفتار کیا تھا۔

ایف آئی اے نے گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری میں ملوث مفرور ڈاکٹر ظفر جاوید کو اُن کے آبائی علاقے سانگھڑ سے گرفتار کیا، گرفتار ڈاکٹر ظفر میو ہسپتال میں انیستھیزیا اسپیشلسٹ ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2DYQkUy

No comments:

Post a Comment