Ilyassawalgar

Wednesday 19 August 2020

'پولیس لائنز میں دھماکا کرنے آیا تھا' ، لاہور سے گرفتار دہشتگرد کے اہم انکشافات

دہشتگرد نے بتایاکہ وہ ریلوے اسٹیشن پرخود کش بمبار لڑکے کا انتظار کر رہا تھاکہ پکڑا گیا
لاہور سے گزشتہ روزگرفتار کیے گئے دہشتگرد نے دورانِ تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔

محکمہ انسداد دہشتگردی نے منگل کے روز لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب سے کالعدم تنظیم کے ایک دہشتگرد کو گرفتار کیا تھا جو اپنے خودکش حملہ آور ساتھی کا انتظار کررہا تھا۔

دہشتگرد کی شناخت لیاقت کے نام سے ہوئی ہے اور اس نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ وہ ایک روز قبل ہی مہمند ضلع سے لاہور پہنچا تھا اور اس نے منگل صبح 8 بجے پولیس لائنز میں دھماکا کرنا تھا۔

دہشتگرد نے بتایاکہ وہ ریلوے اسٹیشن پرخود کش بمبار لڑکے کا انتظار کر رہا تھاکہ پکڑا گیا، اس نے پولیس لائنز میں حملے کا منصوبہ چند روز قبل بنایا گیا تھا۔

دہشتگرد نے مزید بتایا کہ خود کش بمبارکی عمر 17 سال ہے اور وہ افغانستان کا شہری ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34a3WXP

No comments:

Post a Comment