Ilyassawalgar

Saturday 22 August 2020

وعدے وفا نہ ہوسکے!! ایک ہفتے میں مہنگائی میں ریکارڈ اظافہ، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کردی
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، مہنگائی کی شرح ایک سال میں 8.50فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.96 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتے روز مرہ استعمال کی 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکاڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے روز مرہ استعمال کی 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، گزشتہ ہفتے 22 اشیائےضروری کی قیمتوں میں استحکام رہا، ایک ہفتے میں بجلی کے نرخ میں 36پیسے فی یونٹ اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ برائیلر کی فی کلو قیمت میں ساڑھے 5روپے کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں مزید 50پیسے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گندم، آٹا، آلو، گڑ، دال مسور، دال چنا مہنگے ہوئے۔

جبکہ پیاز، انڈے، دال مونگ، دال ماش اور کیلے سستے ہوئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YoH6Ic

No comments:

Post a Comment