Ilyassawalgar

Saturday 22 August 2020

موٹروے پولیس نے فرض شناسی اور ذمے داری کی ایک اور بہترین مثال قائم کردی

موٹروے پولیس
پنجاب میں موٹروے پولیس نے فرض شناسی اور ذمے داری کی ایک اور بہترین مثال قائم کردی، سفر کے دوران گم ہونے والا سامان مالکان تک پہنچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق مخدوم پور موٹروے پولیس نے ‘موٹروے ایم 4’ پر گاڑی سے گرجانے والا قیمتی سامان مالکان تک پہنچا دیا، ملتان سے اسلام آباد سفر کرنے والی فیملی کا قیمتی سامان سڑک پر گر گیا تھا۔

مخدوم پورریسٹ ایریا کے قریب گاڑی سے قیمتی سامان گرا جسے اہلکاروں نے اپنی حفاظت میں لیا۔

تحقیقات کے دوران گمشدہ سامان کے مالکان کا پتالگا گیا جس کے بعد پیٹرولنگ پر موجودانسپکٹرگلزارحسین اور کانسٹیبل حسن جاوید نے سامان فیملی تک پہنچایا۔ بیگ میں زیورات اور دیگرقیمتی سامان موجود تھا۔

خیال رہے کہ پوٹروے پولیس اہلکاروں کی ایماندای اور نیک نیتی کی اس سے قبل بھی متعدد مثالیں ہمارے سامنے ہیں۔

گزشتہ سال دسمبر مین شہری اپنی فیملی کے ہمراہ سیالکوٹ سے فیصل آباد کی جانب سفر کر رہے تھے کہ دوران سفر انہوں نے شیخوپورہ ریسٹ ایریا میں قیام کیا جہاں ان کا قیمتی پرس گم ہوگیا تھا، بعد ازاں پولیس نے مالکان نے پہنچایا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3glVo2v

No comments:

Post a Comment