Ilyassawalgar

Thursday, 20 August 2020

ماہا کی خودکشی سے متعلق اُشنا شاہ کی پولیس سے اپیل، تحقیقات میں نیا موڑ

معاملہ خودکشی کا ہے تاہم تحقیقات جاری
 اداکارہ اُشنا شاہ نے چند روز قبل خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا علی کی موت کو قتل قرار دے دیا۔

اُشنا شاہ نے اپنے سوشل میڈیا سٹیٹس میں کہا ہے کہ کسی کے سر کی پشت پر گولی کا نشان کسی بھی طرح خودکشی کو ظاہرنہیں کرتا۔

سندھ پولیس برائے مہربانی ہمیں مایوس نہ کرے۔ پاکستان میں یہ عام بات ہے کہ خواتین کو گھریلو جھگڑوں اور ’عزت‘ کے تنازعات پر قتل کرکے ان کی موت کو خودکشی قرار دیا جاتا ہے۔

برائے مہربانی اس نوجوان ڈاکٹر کو بھی اس فہرست میں شامل نہ ہونے دیں۔

 کلفٹن کے ایک نجی اسپتال میں بطور ڈاکٹر اپنے فرائض سرانجام دینے والی 25 سالہ ڈاکٹر ماہا کی اپنے گھر سے لاش برآمد ہوئی تھی، بظاہر معاملہ خودکشی کا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں کہ انہوں نے خودکشی کی ہے یا انہیں قتل کیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ghh1AX

No comments:

Post a Comment