مہنگائی میں پستے عوام مزید آزمائش میں پڑ گئے۔ ایل پی جی کی ملک میں شدید قلت پیدا ہوتے ہی قیمتیں بھی دو گنا ہو گئیں۔
عوام ابھی کورونا اور مہنگائی کے امتحان سے پوری طرح نکل نہ پائی کہ ایک اور مشکل آن پڑی۔ اِدھر ایک پی جی کی قلت سے بحران کا خدشہ پیدا کیا ہوا، اُدھر منافع خوروں اور مہنگائی مافیا نے راتوں رات قیمتیں بڑھا دیں۔
تفتان بارڈر سے سپلائی بند ہونے کے باعث ایل پی جی کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔
ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر ساٹھ روپے اور کمرشل سلنڈر دو سو تیس روپے مہنگا ہو گیا ۔ نئے اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت ایک سو پانچ روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا سبب تفتان بارڈر سے گیس کی سپلائی بند ہونا بتایا جا رہا ہے۔ وجہ کچھ بھی ہو، یہ بات طے ہے کہ قیمت عوام کو ہی چکانا پڑے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3h1oq8H
No comments:
Post a Comment