Ilyassawalgar

Wednesday 26 August 2020

کراچی میں سیلاب متاثرین کی مدد کی جا رہی ہے: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی کے مختلف حصوں میں ریلیف و ریسکیو کا کام جاری ہے،کراچی میں سیلاب متاثرین کی مدد کی جا رہی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کراچی میں سیلاب متاثرین کی مدد کی جا رہی ہے، آرمی کی کشتیوں کے ذریعے متاثرہ افراد کو منتقل کیا جا رہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی کے مختلف حصوں میں ریلیف و ریسکیو کا کام جاری ہے،کراچی میں سیلاب متاثرین کی مدد کی جا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملیر ندی سے پانی کا باہر بہاؤ روکنے کے لیے کام جاری ہے،آرمی انجینئرزمشینری،ہیوی پلانٹ کے ذریعے ریلیف آپریشن کر رہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملیر ندی کے متاثرہ کناروں کی ساتھ ساتھ مرمت کی جا رہی ہے،ملیر ندی میں پانی کی مقدار میں کمی ہوئی ہے،قائد آباد سے پانی ملیر ندی میں واپس جانا شروع ہوگیا ہے۔

آرمی کی کشتیوں کے ذریعےمتاثرہ افراد کو منتقل کیا جا رہا ہے،متاثرہ افراد کو کھانا ودیگرضروری اشیا کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملیرندی،دُرمحمد گوٹھ، کوہی گوٹھ میں 200 خاندان پھنسے ہیں،200 خاندانوں نے چھتوں پر پناہ لے رکھی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق موسم بہتر ہونے پرمتاثرہ افراد کی ہیلی کاپٹر سے منتقلی شروع ہوگی،چھتوں پر پھنسے افراد کو بذریعہ ہیلی کاپٹرمنتقلی کے انتظامات کر لیے گئے۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کراچی اور سندھ میں سیلابی صورتحال پر ریلیف آپریشن تیز کریں، جوان فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں پہنچیں لوگوں کی مدد کریں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2EiFIjG

No comments:

Post a Comment