Ilyassawalgar

Tuesday 25 August 2020

پنجاب کے مختلف شہروں میں یوم عاشور کے موقع پر موبائل سر وس معطل کرنے کا فیصلہ

 پنجاب کے مختلف شہروں میں یوم عاشور کے موقع پر موبائل سر وس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے پیشں نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں یوم عاشور کے موقع پر موبائل سر وس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ پنجاب نے 7 شہروں کی ضلعی انتظامیہ سے موبائل سروس معطل رکھنے کے اوقات کار مانگ لیے ہیں۔

موبائل سروس معطل کرنے والے شہروں میں لاہور، شیخوپورہ راولپنڈی، جہلم، چنیوٹ، اوکاڑہ اور بہاولپور شامل ہیں۔

صوبائی وزارت داخلہ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نشاندہی کیے جانے والے شہر جلد اوقات کار اور علاقوں کا تعین کریں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے اوقات کار پی ٹی اے کو بھجوائے جائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Qn6VEb

No comments:

Post a Comment