اس پھل کی ایک بڑی خوبی اس کا قبض کشا اور زود ہضم ہونا ہے اور حکیم اسے عمدہ غذا اور بہترین دوا بتاتے ہیں۔
قدرت نے اس قرمزی رنگت والے پھل کو خوب نما بنایا ہے۔ یہ دیکھنے میں اکثر آتشیں سرخ بھی نظر آتا ہے۔ اس کا چھلکا نرم اور اندر گودا ہوتا ہے۔
یہ پھل نشاستہ دار اجزا کے علاوہ کیلشیم، پوٹاشیم، فلورین، فاسفورس، امینو ایسڈ، گلوکوز کی وجہ سے صحت بخش اور جسم کے لیے مفید ہے۔
آلو بخارے میں وٹامن اے، بی بھی پائے جاتے ہیں، لیکن یہ پھل وٹامن سی کا خزانہ ہے جو ہمیں کئی طبی مسائل اور پیچیدگیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے۔
پھلوں کی تاثیر اور افادیت سے متعلق کتب میں لکھا ہے کہ آلو بخارے کا مزاج سرد تر ہوتا ہے اور یہ معدہ کی تیزابیت دُور کرنے کے لیے انتہائی مفید پھل ہے۔ یہ پھل دو سے تین گھنٹوں میں ہضم ہوکر جزوِ بدن بن جاتا ہے۔
گرم مزاج، جن لوگوں کے کام کی نوعیت ایسی ہے کہ انھیں زیادہ سوچنا اور غور کرنا پڑتا ہے، ان کے لیے یہ پھل نہایت مفید ہے جب کہ بیماری کے بعد اور حاملہ عورتوں کے لیے بہترین غذا ہے۔
آلو بخارا معدہ کی سختی، جلن اور اُپھارہ دُور کرتا ہے، بھوک لگاتا ہے۔ صدیوں سے اس پھل کو پیاس اور صفرا کا زور توڑنے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
اسے جگر کی گرمی، ہاتھ پاؤں کی جلن ختم کرنے کے ساتھ ساتھ طبیب اور حکیم چڑچڑا پن دُور کرنے میں بھی مددگار بتاتے ہیں۔
آلو بخارا پاک و ہند میں عام ہے اور اسے خشک کرکے بھی کھایا جاتا ہے۔ خشک آلو بخارے کو برصغیر میں مختلف پکوان میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2EvaVQb
No comments:
Post a Comment