چینی سفیر یاﺅ جنگ نے کہاہے کہ فوادچودھری پاکستان کو اس سمت پر لے کر جارہے ہیں جس کی ضرورت ہے ۔
چینی سفیر یاﺅ جنگ نے الیکٹرک گاڑیوں کی ویلیوچین کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے نجی شعبہ کی شراکت داری اہم ہے،چین پاکستان کے درمیان اہم منصوبے سی پیک پرکام جاری ہے،دونوں حکومتیں نجی شعبے میں تعاون کو فروغ دے رہی ہیں۔
چینی سفیر نے کہاکہ پاکستان پرائیویٹ سیکٹر کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہہ رہا ہے ،پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کو مراعات دی جارہی ہیں،ماحول دوست گاڑیوں کے آنے سے بہتری آئی گی ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3lgBjhE
No comments:
Post a Comment