Ilyassawalgar

Thursday 20 August 2020

ڈالر روپے کےمقابلے میں ہو گیا تگڑا، کاروباری افراد کے اوسان خطا

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں ڈالر مہنگا ہو گیا
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں ڈالر مہنگا ہو گیا ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں آج آغاز پر مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 168 روپے 40 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔

دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں آ ج کاروبار کے آغاز پر مند ی کا رجحان ہے۔

کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 40 ہزار 154 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں شدید کمی ہوئی اور انڈیکس 40 ہزار 13پوائنٹس پر آ گیا تاہم پھر معمولی بحالی ہوئی اور اس وقت انڈیکس 34 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40 ہزار 119 پوائنٹس پر آ گیاہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34f4E5V

No comments:

Post a Comment