Ilyassawalgar

Friday 21 August 2020

حج واجبات کی ادائیگی سے متعلق حکومت نےعازمین کو خوشخبری سنا دی

 98 فیصد عازمین حج کو رقوم واپس کردی
حکومت نے 98 فیصد عازمین حج کو رقوم واپس کردی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ بقیہ درخواست گزار بینکوں سے اپنے واجبات31 اگست تک وصول کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ مذہبی امورمیں حج واجبات کی ادائیگی سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں حج واجبات کی ادائیگی کیلئےنامزدبینکوں کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ 98 فیصددرخواست گزاروں کو حج واجبات کی ادائیگی کردی گئی، بقیہ درخواست گزاربینکوں سےاپنےواجبات31اگست تک وصول کرلیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ واجبات کی باسہولت ادائیگی کیلئے بینکوں سے مسلسل رابطے میں ہے۔

یاد رہے وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا تھا کہ ایک لاکھ 5 ہزار میں سے 95 ہزار عازمین حج کو رقم واپس کردی ہے جبکہ 10 ہزارافراد کو رواں ہفتے رقوم واپسی کی یقینی دہانی کرادی۔

خیال رہے وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے حج درخواست گزاروں کو واجبات واپس لینے کی ہدایات دوبارہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا درخواست گزارجلد اپنے واجبات بینکوں سے واپس نکلوالیں۔

واضح رہے سعودی عرب کی جانب سے حتمی اعلان کیا گیا تھا کہ رواں سال محدود پیمانے پر صرف مقامیوں کو حج کی اجازت ہوگی جس کے بعد تمام رجسٹرڈ حج امیدواروں کو رقوم واپس کی جارہی ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ تمام درخواست گزاروں کو بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع دی جارہی ہے، واجبات کی نقد واپسی کے لیے درخواست گزار کا بینک آنا ضروری ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aKnIu4

No comments:

Post a Comment