تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایک اور وعدے کی تکمیل کی طرف بڑا قدم اٹھا ہے، ڈائیوو پاکستان اور اسکائی ول کمپنی کے درمیان پاکستان میں الیکٹرک بسیں لانے کا اسٹریٹجک الائنس آج ہوگا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس سال سے پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی اور 3 سالوں میں پاکستان میں ان بسوں کی مکمل مینو فیکچرنگ شروع ہو جائے گی۔
خیال رہے کہ رواں برس جولائی میں پاکستان کے پہلے الیکٹرک کار چارجنگ اسٹیشن کو بھی فعال کردیا گیا۔
ایک اور وعدے کی تکمیل کی طرف بڑا قدم، ڈائوو پاکستان اور سکائ ول کمپنی کے درمیان پاکستان میں الیکٹرک بسیں لانے کا سٹریٹجک الائنس آج ہو گا۔ اس سال سے پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی اور تین سالوں میں پاکستان میں ان بسوں کی مکمل مینوفیکچرنگ شروع ہو جائیگی۔ pic.twitter.com/AMiCw77PZT
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 26, 2020
الیکٹرک کار چارجنگ سروس پر لوڈ شیڈنگ اثر انداز نہیں ہوسکے گی جبکہ صارفین ڈیزل اور پیٹرول سے بجلی پرمنتقل ہو کر اخراجات میں کمی کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی پر قابو کرنے میں بھی معاون ہوں گے۔
چارجنگ کے فی یونٹ 40 روپے لگیں گے اور پوری کار 2 ہزار روپے میں چارج ہوگی، جو فی یونٹ تقریباً 6 کلو میٹر مائلیج دے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aYNU4m
No comments:
Post a Comment