ایسے ہی چینی مٹی سے بنے ہزاروں برتنوں سے سجا گھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔
ویتنام سے تعلق رکھنے والے نگوئن وین نامی شخص کو چینی مٹی سے بنے خوبصورت برتن اور نوادرات بے حد پسند ہیں اور انہوں نے اپنی زندگی کے 25 سال اپنے گھر کو سجانے میں وقف کیے ہیں۔
نگوئن وین نے تقریباً 10 ہزار کے قریب چینی مٹی سے بنے برتنوں سے اپنے گھر کو سجا رکھا ہے۔
چینی برتنوں اور نوادرات سے ان کی پسندیدگی کا آغاز 1986 سے ہوا تھا۔ یہ پیشہ ور کارپنٹر تھے اور لوگوں کے گھروں میں جا کر کام کیا کرتے تھے تو اس دوران انہیں چینی برتنوں سے بنی خوبصورت پلیٹیں نظر آئیں۔
نگوئن اس سے بے حد متاثر ہوئے اور انہوں نے اپنے تمام تر پیسے چینی مٹی سے بنے خوبصورت برتنوں کو خریدنے میں لگا دیے۔
یہ چینی مٹی سے بنے برتن اپنے پڑوسیوں سمیت مختلف ممالک میں جا جا کر خریدتے ہیں اور پھر اسے اپنے گھر کی دیواروں پر سجاتے ہیں۔
ان کا گھر تقریباً 10 ہزار کے قریب چینی مٹی کے برتن سے بنی پلیٹوں اور کٹوروں سے ڈھکا ہوا ہے
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aftO5B
No comments:
Post a Comment