سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے برطانوی حکومت سے رابطہ درست فیصلہ ہے۔
Today police deptt Conducted trial and demo of the first mobile police stations in #Quetta city. pic.twitter.com/t6CIhJkpgE
— Jam Kamal Khan (@jam_kamal) August 21, 2020
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی انکوائری کرانا بھی درست فیصلہ ہے اور ان کی جعلی رپورٹس کی تیاری میں جن لوگوں کا کردار ہے ان کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ نوازشریف کی لندن روانگی نے پی ٹی آئی کے بیانیہ اور احتساب کے عمل کو شدید دھچکا دیا تھا۔
واضح رہے کہ حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو واپس لانے کے لئے برطانوی حکومت سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو واپس آکر قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YpK4fA
No comments:
Post a Comment