Ilyassawalgar

Wednesday 19 August 2020

بہاول نگر: پولیو کے قطرے نہ پلوانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے، پولیو ٹیموں پر بھی حملے

بہاول نگرمیں پولیو ٹیموں پر حملے
بہاول نگر میں انسداد پولیو مہم کے دوران مختلف علاقوں میں لوگوں کا اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار، خاتون سمیت پولیو ٹیموں پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے پرایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بہاول نگرکی تحصیل منچن آباد میں گزشتہ روز پولیو مہم کےدوران بونگہ بلوچاں اور بھینی نوناریاں میں اہل علاقہ نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرتے ہوئےخاتون سمیت انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کو حراساں کیا اور حملہ کرنے کی کوشش کی۔

محکمہ صحت کی رپورٹ پر تھانا منچن آباد اور تھانا میکلوڈ گنج میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور ایک شخص کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aFdcnL

No comments:

Post a Comment