Ilyassawalgar

Tuesday 18 August 2020

ڈینگی پھر سے سر اُٹھا نے لگا، ملتان کے نجی ہوٹل میں بڑی مقدارمیں ڈینگی لاروا برآمد

ملتان میں ڈینگی لاروا برآمد
پنجاب کے ضلع ملتان کے نجی ہوٹل سے بڑی مقدار میں ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے جس کے بعد ہوٹل انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

محکمہ صحت کی ڈینگی سرویلنس ٹیم نے ابدالی روڈ پر واقع ہوٹل کی حدود میں واٹر سپلائی کے جمع پانی سے ڈینگی لاروا برآمد کر لیا ہے۔

محکمہ صحت نے ہوٹل انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے اندر کباڑ، گندگی کے ڈھیر اور کھلے ڈرم ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔

ہوٹل انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ 48 گھنٹوں کے اندر پانی کی نکاسی کا نظام درست کیا جائے وگرنہ ڈینگی ایکٹ کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج ہو گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aBqSAp

No comments:

Post a Comment