Ilyassawalgar

Saturday 15 August 2020

73 ویں جشن آزادی کے موقع پرماہرہ خان کی انسٹاگرام پوسٹ ہوگئی وائرل، جانئے تفصیلات

ماہرہ نے ’قائداعظم زندہ باد‘ کے پوسٹر شیئر کردئیے
پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ کے ’آزادی سب کا حق ہے‘ کے کیپشن سے نئے پوسٹر شیئر کردئیے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے 73 ویں جشن آزادی کے موقع پر اپنی نئی فلم کے دو پوسٹر جاری کئے۔

دونوں پوسٹرز میں فلم کے مرکزی کرداروں یعنی فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کو پُشت کئے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

ماہرہ خان کو اپنے پوسٹر میں ماہرہ خان کو میگا فون لیے سلاخوں والے دروازے کے سامنےدیکھا جاسکتا ہے جس کے دوسری جانب ایک شیر موجود ہے۔

ماہرہ کے ساتھ ہی نیچے زمین ہر ایک کاغذ کا ٹکڑا پڑا ہے جس میں لکھا ہے ’آزادی سب کا حق ہے۔‘

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے مختلف ہیش ٹیگز بھی استعمال کئے اور ساتھ ہی ’پاکستان زندہ باد، قائداعظم پائندہ باد، آزادی سب کا حق ہے‘ لکھا۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کئے جانے والے دوسرے پوسٹر میں فلم میں پولیس افسر کا مرکزی کردار ادا کرنے والے فہد مصطفی دکھائی دے رہے ہیں۔

فہد مصطفی ایک پولیس افسر کے روپ میں ہیں جن کے ہاتھوں میں پستول اور نوٹوں کی گڈی موجود ہے جبکہ وہ کھڑے بھی کرنسی نوٹوں کے ایک بلند بالا ڈھیر کے سامنے ہیں جس پر قائد اعظم کی شبیہہ واضح نمایاں ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3kKYd0x

No comments:

Post a Comment