Ilyassawalgar

Sunday 23 August 2020

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ ریاستی تاریخ کی دوسری بدترین آگ قرار، 700 سے زائد عمارتیں تباہ

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ کو ریاستی تاریخ کی دوسری بدترین آگ قرار دے دیا
کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ کو ریاستی تاریخ کی دوسری بدترین آگ قرار دے دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آگ 10 لاکھ ایکڑ اراضی تک پھیل گئی ہے جب کہ تیز ہوا کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں 14 ہزار فائر فائٹرز ایک ہفتے سے جنگلات میں 2 درجن سے زائد مقامات پر لگی آگ بجھانے میں مصروف ہیں جب کہ آگ بجھانے کے لیے ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹرز کی بھی مدد لی جارہی ہے۔

آگ سے اب تک 700 سے زائد عمارتیں تباہ ہوچکیں اور ہزاروں افراد انخلا پر مجبور ہوئے ہیں، شدید آگ کے باعث اطراف کے علاقوں میں درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے آگ کو بڑی آفت قراردے دیا ہے جب کہ تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی گرنے سے جنگلات میں مزید آگ لگنے کا خطرہ ہے اور آگ سان فرانسسکو کے ساحلی علاقے تک پھیلنے کاخدشہ ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gmigyL

No comments:

Post a Comment