Ilyassawalgar

Monday 17 August 2020

فلپائن میں صبح سویرے موت کا سماں، 6.7 شدت کے زلزلے نے سب کو خوف زدہ کردیا

فلپائن زلزلہ
فلپائن میں 6 اعشاریہ 7 شد ت کے زلزلے سے گھر اور عمارتیں لرز اٹھیں، عمارت کے ملبے تلے دب کر ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

فلپائن کے وسطی علاقے زلزلے کی شدت سے لرز اٹھے، کئی مکانات تباہ ہوگئے، بندرگاہ کو بھی نقصان پہنچا۔

زلزلہ فلپائن کے بیکول ریجن میں آج صبح آیا ہے، جس کی شدت سیکڑوں کلو میٹر دور تک محسوس کی گئی۔

لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کی شدت سے عمارتوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا۔

عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو اہلکاروں کی کوششیں جاری ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PYi7H8

No comments:

Post a Comment