Ilyassawalgar

Monday 24 August 2020

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ : پاکستانی ٹیم فالو آن کا شکار، پہلی اننگز میں 273 رنز بنا کر آؤٹ

انگلینڈ اور پاکستان کی بیٹنگ
ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں انگلینڈ کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن 273 پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے تیسرے دن کا کھیل جاری ہے جس میں پہلی اننگ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 583 رنز کا مشکل ترین ہدف دے رکھا ہے۔ اسے عبور کرنے کے لیے پاکستان کی بیٹنگ لائن ہدف کے آدھے سے کم اسکور پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 24 رنز کے ساتھ اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی۔ کریز پر کپتان اظہر علی اور اسد شفیق موجود تھے۔ 30 رنز کے مجموعی اسکور پر اسد شفیق آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 5 رنز بنائے۔

ٹیم کے 75 کے اسکور پر پانچویں وکٹ فواد عالم کی گری جو 21 رنز بناکر مارک بیس کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ اس موقع پر کپتان اظہر علی نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 141 رنز اسکور کیے جب کہ محمد رضوان نے بھی 53 رنز بنائے جس کی وجہ سے قومی ٹیم کا اسکور 213 تک پہنچا بعدازاں محمد رضوان ووکس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

فواد اور اظہر کے بعد یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کریز پر آئے جنہیں براڈ نے جلد ہی پویلین واپس بھیج دیا، دونوں کھلاڑی کیچ آؤٹ ہوگئے۔ یاسر شاہ نے 20 رنز اور شاہین آفریدی نے 3 رنز بنائے۔ 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر پاکستان کا مجموعی اسکور 247 تھا۔ اظہر علی ناٹ آؤٹ رہے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا جس کے بعد پاکستانی ٹیم فالوآن کا شکار ہوگئی۔

انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 583 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈیکلیئرڈ کر دی تھی۔ گزشتہ روز انگلینڈ کے رنز کے پہاڑ کو سر کرنے کے لیے پاکستان کی بیٹنگ شروع ہوئی تو ٹیم 10.5 اوورز کا میچ کھیل سکی اور کھیل تیسرے دن پر چلا گیا۔ محض 24 رنز پر انگلش بالر اینڈریسن نے پاکستان کے 3 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کردیا۔

اوپننگ شان مسعود اور عابد علی نے کی۔ شان مسعود 4 رنز بناکر اینڈرسن کے ہاتھوں ایل بھی ڈبلیو ہوگئے،عابد علی صرف ایک رن پر اینڈریسن کی گیند پر سبلی کو کیچ دے بیٹھے جب کہ بابر اعظم 11 رنز پر ایںڈریسن کے ہاتھوں ایل بی ڈبیلو ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YrqDTq

No comments:

Post a Comment