Ilyassawalgar

Tuesday 25 August 2020

16 سال بعد بارسلونا سے منسلک میسی کا فٹبال کلب چھوڑنے کا فیصلہ، حامیوں کے انتظامیہ کے خلاف مظاہرے

16 سال بعد بارسلونا سے منسلک میسی کا فٹبال کلب چھوڑنے کا فیصلہ
ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے دنیا کے عظیم ترین فٹ بالرز لیونل میسی نے سولہ سال بعد اپنے فٹبال کلب بارسلونا کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

تینتیس سالہ میسی نے ہسپانوی کلب بارسلونا کی انتظامیہ کو فیکس بھیجا ، انہوں نے اپنے معاہدے میں شامل شق کا حوالہ دیتے ہوئے کلب سے فوری رخصت کا مطالبہ کیا ہے۔

میسی کے کلب چھوڑنے پر بارسلونا کے حامیوں کی بڑی تعدادا اسٹیڈیم نو کیمپ کے باہر جمع ہو گئی ، انہوںنے انتظامیہ اور بورڈ کے خلاف مظاہرے کیے۔

بارسلونا کے ساتھ میسی کا معاہدے اگلے سال تک کا ہے ، اس میں ایک اور شق کے مطابق اگر کوئی اور کلب میسی کو خریدنا چاہتا ہے تو اس کے لیے انہیں ستر کروڑ یوروز ادا کرنے ہوں گے۔

گزشتہ جمعے چیمپئینز لیگ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں میسی کی بارسلونا کو بائرن میونخ کے ہاتھوں دو کے مقابلے میں آٹھ گول سے شرمناک شکست ہوئی تھی۔

میسی نے دوہزار چار میں بارسلونا میں شمولیت اختیار کی اور یہ ان کے کیرئیر کا واحد کلب ہے۔ بارسلونا کے ساتھ وہ چار بار چیمپئینز لیگ ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gwcF9h

No comments:

Post a Comment