Ilyassawalgar

Friday 21 August 2020

کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک بڑھ گیا، شہریوں کی نیندیں حرام

 شہر میں ایک بار پھر لوڈشیڈنگ
کے الیکٹرک کی جانب سے رات میں لوڈ مینجمنٹ اور مینٹینس کے نام پر ایک بار پھر لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی۔

کے الیکٹرک نے بن قاسم پاور پلانٹ کی بجلی کی پیداوار میں کمی کو جواز بنا کر شہر میں ایک بار پھر لوڈشیڈنگ شروع کردی جس کے بعد شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ گیا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی صارفین کو ایس ایم ایس بھیج دئیے گئے۔

بجلی کی پیداوار میں کمی کو جواز بنا کر 1100 فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، کے الیکٹرک کے 1600 فیڈرز میں سے 75 فیصد فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی کے علاقوں موسیٰ کالونی، احسن آباد، ناظم آباد، اورنگ آباد، ملیر، شاہ فیصل کالونی، گلشن اقبال، لانڈھی، گلشن معمار، پاپوش نگر، عیسیٰ نگری، بلدیہ ٹاؤن، قائم خانی کالونی، کورنگی، سائٹ، لانڈھی ودیگر علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

کے الیکٹرک کمپلین سینٹر پر شکایت درج کرنے کے باوجود شہر میں گھنٹوں بجلی کی فراہمی معطل ہے، بجلی نہ ہونے کے سبب شہریوں کو پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FGDJpr

No comments:

Post a Comment