
محمدیوسف نے پی سی بی کی جانب سے مصباح الحق کو ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر بنانے کے فیصلے پر ایک بار پھرحیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ میرٹ پر نہیں کیا گیا، مصباح کی جگہ اگر وقاریونس کو یہ عہدے دیے جاتے تو زیادہ اچھا ہوتا، مجھے یہ بھی سمجھ نہیں آیا کہ وقاریونس جیسے تجربہ کار سابق کرکٹر نے کیسے مصباح کا ماتحت بننے پرآمادگی ظاہر کردی۔
انھوں نے کہا کہ مکی آرتھر نے مصباح کا نام کرکٹ کمیٹی کے لیے تجویز کیا لیکن جب کوچنگ کا معاملہ ہوا تو انھوں نے ہی مکی کو عہدے پر برقرار رکھنے کی مخالفت کردی،اس سے آپ مصباح الحق کی شخصیت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ محمد یوسف نے واضح کیا کہ مجھے جب کوچنگ کی پیشکش ہوئی تو ہرگز بھاری معاوضے کا مطالبہ نہیں کیا تھا، نہ جانے پی سی بی نے کیا سوچ کر ارادہ بدل دیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Mgy1dx
No comments:
Post a Comment