Ilyassawalgar

Friday, 4 October 2019

وزیراعظم عمران خان کا آج دورہ اسکردو منسوخ

وزیراعظم عمران خان کا آج اسکردو کا دورہ منسوخ ہوگیا ہے
وزیر اعظم عمران خان کا آج اسکردو کا دورہ منسوخ ہوگیا ہے۔ موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کو پرواز کی اجازت نہ ملی۔

وزیراعظم کے دورہ اسکردو اور انتظامات کے حوالے سے وفاقی وزیربرائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور اسکردو میں موجود ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے آج دو بجے میونسپل سٹیڈیم سکردو میں جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا۔

وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ عوام کی کثیر تعداد وزیراعظم کے جلسے میں شرکت کریں گے۔ تمام مکاتب فکر کے علماء سے ملاقات کر کے جلسے میں بھرپور شرکت کی دعوت دی ہے۔ وزیر اعظم کا جلسہ اسکردو کی تاریخ کا ایک بڑا جلسہ ہو گا۔

وفاقی وزیرکا کہناتھا کہ گلگت بلتستان کی سات دہایوں کی محرومیاں دور کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان اسکردو میں بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں۔ وزیراعظم گلگت بلتستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ سیاحت کو ترقی دے کے گلگت بلتستان کو معاشی لحاظ سے خود کفیل بنائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3368MBF

No comments:

Post a Comment