تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر احمد علی بٹ نے ان خواتین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر کچھ تعجب ہوا کہ عورت مارچ میں کچھ خواتین ہاتھ میں ایک بینر پکڑے کھڑی تھیں جس میں لکھا تھا کہ ''اپنی روٹی خود بناؤ''۔
اُن کا یہ بینر دیکھ کر ایسا لگا جیسے کہ وہ گھر پر روزانہ روٹیاں بناتی ہوں۔ جب کہ ان خواتین کو انسٹا گرام اور اسنیپ چیٹ سے فرصت ملے تو معلوم ہوگا کہ روٹی بنتی کیسے ہے۔
انہوں نے کہا کہ مردوں سے نفرت کروا کر اپنے فالوورز بڑھانے کے لیے فیمینزم کا استعمال کرنا بند ہونا چاہئیے۔
اصل نسوانیت یہ ہے کہ مرد و زن ایک ٹیم کی طرح کام کرکے آپس میں اپنی ذمہ داریاں بانٹیں۔
جب شوہر بچوں کو اسکول سے لینے جارہا ہو تو خاتون اس کے لیے روٹی بنائے یا پھر بیوی ملازمت کرتی ہو تو شوہر بچوں کو سُلانے کا کام کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات کا علم ہونا چاہئیے کہ مدد کرنے والی عورت ہی ایک مرد کو مکمل مرد بناتی ہے اور ایک ہاتھ بٹانے والے شوہر سے وابستہ عورت اب آزاد ہو چکی ہے ۔ احمد علی بٹ نے کہا کہ سب کو نسوانیت مبارک ہو۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2W62mil
No comments:
Post a Comment