تین روزہ دورے کے دوران دونوں ممالک باہمی تعاون کے تمام تر امور پر جامع بات چیت کریں گے، جس میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) سرِ فہرست ہے۔
اس کے ساتھ دونوں فریقین خطے کی صورتحال اور کثیرالجہتی تعاون کے معاملے پر بھی گفتگوکریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ٹوئٹ کر کے وزیر خارجہ کے دورہ چین کے حوالے سے آگاہ کیا۔
Foreign Minister Shah Mahmood Qureshi is visiting #China from 17 to 20, 2019. He shall co-chair the inaugural session of Foreign Ministers’ Strategic Dialogue with State Counclior and Foreign Minister Wang Yi. #pakistanchina
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) March 17, 2019
اس کے علاوہ وزیر خارجہ سی پیک پر سیاسی جماعتوں کے فورم سے خطاب کریں گے جبکہ دونوں ممالک کی حکمراں جماعتوں، پاکستان تحریک انصاف اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا، کے درمیان بات چیت میں بھی شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تین روز تک جاری رہنے والے اس دورےکے دوران وزیر خارجہ کی چینی قیادت کے ساتھ ملاقات بھی متوقع ہے۔
اس سلسلے میں دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر خارجہ کے دورہ چین سے مختصر اور وسیع تر باہمی تعلقات کی رفتار تیز ہوگی اور سی پیک کے تحت اقتصادی تعاون کی کوششوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
چین روانہ ہونے سے قبل ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ان کے دورہ چین پہلے سے ہی طے شدہ تھا۔
اس موقع پر چین کی جانب سے پاکستان کے لیے حالیہ حمایت کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ چین نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2O8XYMP
No comments:
Post a Comment