Ilyassawalgar

Sunday, 17 March 2019

پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر پی سی بی، منتظمین اور سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے کلی طور پر پاکستان میں انعقاد کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ، تمام منتظمین اور سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اس کی انتظامیہ کو بھی کامیابی پر مبارکباد پیش کی جب کہ انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میرے دوست ویو رچرڈ کو بھی کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔

مزید جانئیے: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل فور کی چیمپئن بن گئی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل 4 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ انشاء اللہ اگلا پی ایس ایل کا میلہ مکمل طور پر پاکستان میں سجے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل فور کی چیمپئن بن گئی

یاد رہے کہ پی ایس ایل 4 کے فائنل سمیت 8 میچز پاکستان میں اور 26 میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HA4Ph3

No comments:

Post a Comment