Ilyassawalgar

Monday, 18 March 2019

غیرملکی ایئر لائنز کے لیے وضع کردہ قوانین میں نرمی

وفاقی وزیر برائے شہری ہوابازی محمد میاں سومرو
وفاقی وزیر برائے شہری ہوابازی محمد میاں سومرو کا کہنا ہے کہ غیرملکی ایئر لائنز کے لیے وضع کردہ قوانین میں نرمی کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے شہری ہوا بازی محمد میاں سومرو نے کہا کہ نئی ایوی ایشن پالیسی تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی منظوری کے لیے کابینہ کو پیش کی جائے گی، نئی پالیسی کوتمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیار کیا گیا۔

میاں محمد سومرو نے کہا کہ ایوی ایشن پالیسی سے توقع ہے شہری ہوا بازی کا شعبہ ترقی کرے گا، پی آئی اے کا بزنس پلان آئندہ 3 ہفتے میں پیش کردیا جائے گا۔

وفاقی وزیر برائے شہری ہوا بازی نے کہا کہ غیرملکی ایئرلائنز کے لیے وضع کردہ قوانین میں نرمی کی جا رہی ہے۔

میاں محمد سومرو نے کہا کہ جوڑتوڑ کا عمل ہمیشہ جاری رہتا ہے، سندھ میں حکومت کی تبدیلی کے کئی طریقے ہیں۔

یاد رہے کہ تین روز قبل وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی آئی اے ایئرمارشل ارشد محمود ملک نے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے ایئرلائن معاملات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے ایئرمارشل ارشد محمود ملک سے ملاقات میں قومی ایئرلائن کی بہتری کے لئے کئےگئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HstPHU

No comments:

Post a Comment