Ilyassawalgar

Sunday, 17 March 2019

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بولر محمد حسنین فائنل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بولر محمد حسنین فائنل کے بہترین کھلاڑی قرار پائے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان کھلاڑی محمد حسنین کو فائنل کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

پشاور زلمی کے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے والے 18 سالہ محمد حسنین کو پی ایس ایل فائنل کا مین آف میچ قرار دیا گیا ۔ انہیں 2 اعزازی شیلڈز اور ساڑھے 4 ہزار ڈالر کے نقد انعام سے نوازا گیا۔

تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے محمد حسین نے کہا کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی کا سارا کریڈٹ اپنے والدین کو دینا چاہتے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں رہتے ہوئے سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کیا جن سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تیز باﺅلنگ کرتے ہیں اور اس میں مزید بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔ محمد حسنین کا کہنا تھا کہ میچ سے پہلے ان پر کوئی پریشر نہیں تھا کیونکہ سرفراز احمد ، معین خان اور عبدالرزاق بہت زیادہ حوصلہ دیتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UFEKkd

No comments:

Post a Comment