تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی اہم ملاقات آج ہو گی، وزیراعلیٰ نے لاہور میں دیگر مصروفیات ترک کردیں اور ملاقات کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب تھوڑی دیر میں اسلام آباد روانہ ہوں گے۔
تنخواہوں کے معاملے پر وزیراعظم کے اظہار ناراضگی کے بعد پہلی ملاقات ہوگی، ملاقات میں پنجاب حکومت کے امور زیر بحث آئیں گے جبکہ ارکان پنجاب اسمبلی، وزیراعلیٰ کی تنخواہ میں اضافے کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔
ملاقات میں عثمان بزدار پنجاب حکومت کے متعدد امور پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیں گے۔
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تنخواہوں میں اضافے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئ،ے کہا تھا ہمارے پاس عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے وسائل نہیں، یہ فیصلہ بالکل بلاجواز ہے۔
بعد ازاں وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیراعلی اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے عثمان بزدار کو دی گئی لائف ٹائم مراعات کے فیصلے پر بھی نظرِ ثانی کی ہدایت کی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FmbLgh
No comments:
Post a Comment